چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ سیاسی تناؤ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ گورنر راج کی نوبت آجائے،مسائل کا حل ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور سیاسی معاملات میں درمیانی راستہ نکالنے میں ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں،پی ٹی آئی نےگلو بٹ نہیں پال رکھے،سیاست میں تشدد نہیں ہونا چاہیے
مزیدکہا کہ ایک سیاسی جماعت اور اسکی قیادت کو سیاست کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا،بارہا واضح کر چکے ہیں کہ اداروں کے خلاف نہیں، بلکہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، اس میٹنگ کو غیر ضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے،بانیٔ پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے۔


