ایک دن کے وقفے کے بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے گر کر 422136 روپے ہوگئی،دس گرام سونے کی قیمت 1115 روپے گر کر 361913 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہوکر 5793 روپے پر آ گئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی 4 ہزار ڈالر کی اہم حد دوبارہ ٹوٹ گئی،فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہوکر 3996 ڈالر پر آ گیا۔


