Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے اومان روانہ

اکتوبر 29, 2026

جو ہماری سرحد پار کریگا اسے بھرپور جواب دیا جائیگا: گورنر کے پی

اکتوبر 29, 2026

عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کی قیمت میں کمی

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا،بلاول بھٹو
پاکستان

پارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا،بلاول بھٹو

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، یہ مقصد پورا کرنے میں اپوزیشن کا کردار ہے، مبارک باد دیتا ہوں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم سب ملک کر پارلیمان کو فعال بنائیں، پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں، مانتا ہوں حکومت اور حکومتی بینچز کی ذمہ داری ہے، حکومت اور حکومتی بینچز کو ذمہ داری پورا کرنی چاہئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کا بھی کچھ کردار ہے، جو اسے ادا کرنا پڑے گا، پارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، یہ مقصد پورا کرنے میں اپوزیشن کا کردار ہے، مبارک باد دیتا ہوں، اپنی اپنی جماعت کی نمائندگی کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ درخواست ہو گی کہ اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، الیکشن اصلاحات کمیٹی کی حد تک اپوزیشن لیڈر اپنا اختیار استعمال کریں، اپوزیشن کی جانب سے اپنے نام اسپیکر کے دفتر میں جمع کرا دیں، کیا یہ چاہتے ہیں کہ اگلے الیکشن میں دھاندلی کا شور پھر اٹھے، پی ٹی آئی ارکان کمیٹی میں شامل ہوں تو پارلیمان کو طاقت دلوا سکتے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جو ہماری سرحد پار کریگا اسے بھرپور جواب دیا جائیگا: گورنر کے پی

    اکتوبر 29, 2026

    وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی

    اکتوبر 29, 2026

    ذخائر ضروریات کےلیے کافی، اضافی ایندھن بچت اقدامات کی ضرورت نہیں،وزیرپیٹرولیم

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.