Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہو سکی، سرکاری اور مارکیٹ پرائس میں تین سو روپے کا فرق

اکتوبر 30, 2026

آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا ریاست میں انتشار پھیلانے والوں کو کرارا جواب

اکتوبر 30, 2026

اسحاق ڈار سے سنگاپوری وزیر خارجہ کی ملاقات، مسلسل دوطرفہ سیاسی مشاورت پر اتفاق

اکتوبر 30, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 30
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہو سکی، سرکاری اور مارکیٹ پرائس میں تین سو روپے کا فرق
کاروبار

ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہو سکی، سرکاری اور مارکیٹ پرائس میں تین سو روپے کا فرق

EditorBy Editorاکتوبر 30, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمت کے درمیان تقریباً 300 روپے فی کلو کا فرق برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے، سرکاری قیمت سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت کے باعث عوام مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ دکاندار بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی خدشات اور سرحدی راستوں کی بندش کے باعث نومبر میں قیمتوں میں مزید اضافے اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے راستے ایل پی جی کی ترسیل جاری ہے تاہم بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایل پی جی باؤزرز کی آمد میں تاخیر ہورہی ہے۔ پہلے باؤزر تین سے چار روز میں پہنچتے تھے جبکہ اب انہیں منزل تک پہنچنے میں 10 سے 12 روز لگ رہے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض عناصر من مانی قیمتوں پر گیس فروخت کررہے ہیں۔

ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ مکرم وحید کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات سے حکومت کو کئی ماہ سے آگاہ کیا جا رہا ہے، اوگرا حکام سے مذاکرات اور تحریری طور پر بھی مسائل کی نشاندہی کی گئی تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی ترسیل کے لیے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے بھی اوگرا اور سول ڈیفنس کے چھاپوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دو روزہ علامتی ہڑتال کے ذریعے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے، دکانداروں کو مہنگی گیس ملے گی تو وہ سستی کیسے فروخت کرسکتے ہیں، ایک طرف جرمانے کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب ایل پی جی پمپس بھی اٹھا لیے جاتے ہیں۔

ادھر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے رکشہ ڈرائیوروں کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔ رکشہ ڈرائیور عدنان سمیع خان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ پورا ایک کلو ایل پی جی ڈلوا سکیں، کبھی 200 تو کبھی 300 روپے کی گیس ڈلوانا پڑتی ہے، ساری کمائی گیس پر خرچ ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس روزانہ ہزاروں روپے کے چالان کررہی ہے، دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے، صبح ناشتے کے بغیر گھر سے نکلتے ہیں اور اب فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ سواری ملتی نہیں اور اگر مل جائے تو کرایہ بھی پورا نہیں دیتی۔ ایل پی جی مہنگی ہونے سے دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور غیر سرکاری نرخوں پر فروخت کے باعث عوام پریشان ہیں جبکہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے تاحال اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات سامنے نہیں آسکے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ایف بی آر ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

    اکتوبر 30, 2026

    کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اکتوبر 30, 2026

    کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملہ، ہیکرز نے 6.3 ارب ڈالر کی کرنسی چرالی

    اکتوبر 30, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.