Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، سردیوں میں بجلی کے بل بھی مزید بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 30, 2026

ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہو سکی، سرکاری اور مارکیٹ پرائس میں تین سو روپے کا فرق

اکتوبر 30, 2026

آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا ریاست میں انتشار پھیلانے والوں کو کرارا جواب

اکتوبر 30, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 30
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، سردیوں میں بجلی کے بل بھی مزید بڑھنے کا خدشہ
کاروبار

ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، سردیوں میں بجلی کے بل بھی مزید بڑھنے کا خدشہ

EditorBy Editorاکتوبر 30, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی صارفین کے لیے ایک نئی پریشانی سامنے آگئی۔ سردیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔ دسمبر تا فروری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری، فروری میں لوڈ شیڈنگ کیساتھ بجلی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، سردیوں میں ارسا پانی کی قلت کا 22 فیصد سے زائد تخمینہ دے چکی، اس دوران پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں ایل این جی، کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سردیوں میں مہنگے فیول سےبجلی کی پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے۔

سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بھی بڑا مسئلہ ہوگی، دسمبرسے فروری تک بجلی کی لوڈمینجمنٹ میں بھی اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئندہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سےصارفین پر 22 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، ستمبر کی فیول ایڈجسمنٹ مد میں 2.56 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت ہوچکی، سی سی پی اے درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے کا پڑے گا۔

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے پاکستان میں توانائی کی قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ ایک سال میں فی کلو قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا۔ گھریلو سلنڈر 4 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔ حکومت نے قیمتوں کا نیا فارمولا لانے کی تیاری کرلی جس سے ایل پی جی عوام کی پہنچ سے مزید باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ایل پی جی کی قیمت کم نہ ہو سکی، سرکاری اور مارکیٹ پرائس میں تین سو روپے کا فرق

    اکتوبر 30, 2026

    ایف بی آر ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

    اکتوبر 30, 2026

    کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اکتوبر 30, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.