گوجرانوالہ میں ولیمے کے روز دلہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن صبا کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ سمن آباد کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم سرفراز نے ولیمے کی تقریب سے واپسی پر دلہن صبا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
پولیس کےمطابق ملزم کی ہلاکت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی،واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

