Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم

اکتوبر 31, 2026

اسلام آباد میں ہر طاقتور اور امیر شخص کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی: طلال چودھری

اکتوبر 31, 2026

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان

اکتوبر 31, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 31
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»اسلام آباد میں ہر طاقتور اور امیر شخص کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی: طلال چودھری
پاکستان

اسلام آباد میں ہر طاقتور اور امیر شخص کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی: طلال چودھری

EditorBy Editorاکتوبر 31, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک فائیو سٹار ہوٹل کی غیر قانونی تعمیر کی دیوار بھی گرائی گئی ہے، جبکہ پشاور میں کاروباری شخصیات کی جانب سے قائم غیر قانونی تجاوزات بھی مسمار کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر غیر قانونی قبضے جاری نہیں رہ سکتے، کیا عوام کا راستہ روکنا قانونی ہے؟ ہمارے دین میں راستے کھولنے کی بات کی گئی ہے، انہیں بند کرنے کی نہیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کیا کوئی شخص ایک سڑک پر قبضہ کرکے اپنے والد کا نام لکھ دے تو یہ جائز ہو جائے گا؟ کیا سیاست کے زور پر سڑکوں پر قبضہ کیا جا سکتا ہے؟ ریاست نے آپ کو بہت کچھ دیا ہے، لیکن آپ ریاست کو کچھ نہیں دے سکے تو کم از کم غیر قانونی کام ہی چھوڑ دیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی پر ذاتی حملے کیے گئے، لیکن ان کے مؤقف کا جواب نہیں دیا جا سکا، ہم کسی کو ذاتی حملوں کے ذریعے جواب نہیں دیں گے، بعض افراد شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور شہدا کے نام پر مختص پلاٹوں پر قابض ہیں، ریاست نے ایسے لوگوں کو بہت ڈھیل دی، تاہم اب غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر طاقتور اور امیر شخص کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، پشاور کی اہم شاہراہ پر بھی عوام کا راستہ روکا گیا ہے جسے کھلوانا ضروری ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے جذبات میں آکر بیانات دیے ہیں تو اسے اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہیے، بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے اور اس کا احساس کرے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم

    اکتوبر 31, 2026

    افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان

    اکتوبر 31, 2026

    بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل

    اکتوبر 31, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    بھٹو کی نتھ فورس

    اکتوبر 30, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.