کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے ہیکنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا 90 فیصد پورا کرلیا۔
کمپنی کےمطابق باقی 10 فیصد میں ایسے ڈیجیٹل ٹوکنز شامل ہیں جن کی مارکیٹ میں خرید و فروخت محدود ہے، اس لیے مطلوبہ مقدار میں ان کی دستیابی میں وقت لگ سکتا ہے۔
بائنانس نےکرپٹوکرنسیوں کی وتھڈرال مرحلہ واربحال کرنےکا اعلان کردیا،کمپنی کےمطابق پہلےمرحلے میں بٹ کوائن،ایتھیریم،ٹرون،سولانا اورایکس آرپی سمیت اہم ڈیجیٹل کرنسیوں کی وتھڈرال بحال کی جائے گی۔
بائنانس کاکہنا ہےکہ یکم نومبرکو پاکستانی وقت کےمطابق دوپہردو بجےتک پہلےمرحلےکی وتھڈرال بحال کرنےکی تیاری کی جارہی ہے،گزشتہ ایک ہفتے کےدوران صارفین کی طلب کومدنظررکھتے ہوئےمختلف کرپٹو کرنسیوں کو ترجیح دی گئی ہے،دیگر کرنسیوں کی وتھڈرال بھی مرحلہ وار بحال کی جائے گی۔
ایف بی آئی نےکہا ہےکہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث ہے،شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز چوری کیے گئے ڈیجیٹل اثاثوں کو ایتھیریم میں تبدیل کر رہے ہیں،ان اثاثوں کی مزید منی لانڈرنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ بائنانس کو سائبرحملےکا سامنا کرنا پڑا،جس کےنتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کےکرپٹو اثاثے متاثر ہوئے،بائنانس نے ہیکنگ میں چوری ہونے والےچھ ارب ڈالر نقصان کا ازالہ کر دیا۔

