امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہےکہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکان کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ کارروائی ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں انہوں نے منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہونے کے امکان کو کم قرار دیا تھا۔

