علامہ ناصر عباس نے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی اور عوام کو کہا گیا کہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی حتمی تاریخ کمیٹی مشاورت کے بعد طے کرے گی، کامران مرتضیٰ، ناصر شیرازی اور سلمان اکرم راجا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔علامہ ناصر عباس نے بتایا کہ کمیٹی میں عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہوں گے، اے پی سی کے لیے کوآرڈینیٹر اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری ہوں گے۔علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو خطرہ ہے، حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کر لی ہے، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

