پاکستان میں پاور سیکٹر مسلسل کئی ماہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا مرکز ہے،، بجلی کی پیداوار کے بڑے منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھتی جا رہی ہے،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ جولائی سے اکتوبر کے دوران پاور سیکٹر میں 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری آئی،،
بینکس، انشورنس کمپنیز کے مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 19 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی،،
تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی،، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے چوتھا بڑا شعبہ الیکٹرونکس سیکٹر رہا،، اس شعبے میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈٓالر کی انویسٹمنٹ آئی،،