روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا حجم 8 ارب 95 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا،، ستمبر 2020 میں اسٹیٹ بینک نے یہ اسکیم بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے متعارف کرائی تھی،،
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پیسے بھیج کر اوورسیز پاکستانی گورنمنٹ سیکیورٹیز، بینکوں کی اسلامک پروڈکٹس، اسٹاک مارکیٹ اور بینکوں کے فکسڈ ڈپازٹس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں،،
اکتوبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھیجے،، اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد میں ایک ماہ میں 11 ہزار 336 کا اضافہ ہوا،، اس وقت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 7 لاکھ 57 ہزار 587 پر پہنچ گئی،،
موصول ہونے والی رقم میں سے اکتوبر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بینکوں کے فکسڈ ڈپازٹس اور گورنمنٹ ٹریژریز میں انویسٹ کئے گئے،،
68 کروڑ 70 لاکھ ڈٓالر کی سرمایہ کاری بینکوں کی اسلامک پروڈکٹس میں کی گئی،، اسٹاک مارکیٹ میں 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی،،
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اکتوبر کے اختتام پر 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موجود تھے،، اب تک ان اکاؤنٹ سے ایک ارب 59 کروڑ ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نے نکال لئے ہیں،،