جنسی جرائم کے الزامات ثابت ہونے پرکامیڈین اور اداکاررسل برانڈ کو10 سال6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
اداکار اور کامیڈین 51 سالہ رسل برانڈ کو سزا سدک کراؤن کورٹ میں سنائی گئی،7 الزامات میں ایک ماہ تک مقدمہ چلا، رسل برانڈ کو جمعرات کو سدک کراؤن کورٹ کی جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔
جج جسٹس بیناتھن نے کہا تمام جرائم کی سزائیں ایک ساتھ شروع کرنے کا پابند نہیں، جج نے متاثرہ خواتین کے سامنے آنے اور میٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا، رسل برانڈ پر2004 سے 2009 کے درمیان 6 خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات لگائےگئے تھے
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی رسل برینڈ کے خلاف سامنے آگئیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے کہاکہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد رسل برانڈ کو گھر سے نکالنے کے لیے انہیں پولیس کو بلانا پڑا تھا، اس وقت جمائمہ نے الزامات دبانے کا انتخاب کیا کیونکہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے لیے فکر مند تھیں۔

