روس کے صدر پیوٹن نے نئی نیوکلیئر ڈاکٹرائن کا اعلان کر دیا ہے،، صدر پیوٹن نے کہا کہا کہ اگر روس پر کسی نان نیوکلیئر ملک سے حملہ ہوتا ہے اور اس حملے کی پشت پناہی کوئی نیوکلیئر اسٹیٹ کر رہی ہو گی تو پھر روس اپنے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے میں آزاد ہو گا،،
روسی صدر نے یہ فیصلہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد کیا ہے،،
صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین اگر اپنے کسی اتحادی کی شہ پر روس پر میزائل حملہ کرتا ہے تو یہ روس پر مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا جس کا ہر صورت بھرپور جواب بھی دیا جائے گا،،
واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے فوجی آپریشنز کو 1000 دن مکمل ہو چکے ہیں