اوجی ڈی سی ایل نے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہےکہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، دریافت شدہ گیس کو جلد قومی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
حکام نے میڈیا کو بتایاکہ ان ذخائرکی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچیج میں جمع کرادی گئی ہیں۔

