Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں۔مریم نواز شریف

نومبر 27, 2026

لاہور میں بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 تک ہوگی۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

نومبر 27, 2026

سونے کی قیمت میں 11ہزار 500روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»اپر کوہستان کرپشن سکینڈل: احتساب عدالت نے کیشیئر مشرف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
پاکستان

اپر کوہستان کرپشن سکینڈل: احتساب عدالت نے کیشیئر مشرف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

EditorBy Editorنومبر 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور کی احتساب عدالت نے اپرکوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزم کیشیئر مشرف شاہ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج نے درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ مشرف شاہ کی 51 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار424 روپےکی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد اور رقوم حکومت خیبر پختونخوا کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو سزا یافتہ تصور کرتے ہوئے نااہل قراردیا گیا ہے۔

فیصلےکے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب سے زائد روپے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے سے نکالےگئے، نیب کے مطابق ترقیاتی منصوبے گراونڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالےگئے ہیں، اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم مشرف شاہ کو حراست میں لیا گیا، ملزم نے اہلیہ، بھائی اور دوست کے ناموں اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

عدالت نے ملزم کی اہلیہ کے نام ایبٹ آباد میں بنگلا اور بشام میں تین کنال مکان بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کی تعمیراتی کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں موجود 40 کروڑ سے زائد رقم بھی بحق سرکار ضبط کی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم مشرف شاہ، اس کی اہلیہ، بھائی اور دوست کے بیانات بغیردباؤ رضاکارانہ طور پر دیےگئے ہیں، پلی بارگین کی درخواست کی توثیق کی جاتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں۔مریم نواز شریف

    نومبر 27, 2026

    لاہور میں بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 تک ہوگی۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

    نومبر 27, 2026

    سونے کی قیمت میں 11ہزار 500روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا

    نومبر 27, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.