ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال کے بعد جماعت کی قیادت کے لیے نئے امیر کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
مولانا احمد بٹلہ کو تبلیغی جماعت کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مولانا عبیداللہ خورشید صاحب کو نائب امیر منتخب کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال سے تبلیغی جماعت ایک بزرگ اور اہم دینی شخصیت سے محروم ہوگئی تھی۔ ان کی وفات کے بعد جماعت کی آئندہ قیادت اور نظم و انتظام کے حوالے سے نئے امیر کے انتخاب کی ضرورت پیش آئی،جس کے نتیجے میں مولانا احمد بٹلہ صاحب کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

