Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام مشترکہ خط لکھ دیا
پاکستان

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام مشترکہ خط لکھ دیا

EditorBy Editorنومبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کی وساطت سے خط لکھا۔

خط میں کہا گیا کہ سیاسی رہنماؤں کو بغیر ٹھوس شواہد کے مقدمات اور سزاؤں کا سامنا ہے، وہ کوئی سیاسی رعایت یا خصوصی سلوک نہیں مانگتے بلکہ آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے 18 اگست 2026 کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنے کے لیے ماہر امراض قلب اور آنکھوں کے ڈاکٹر پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹروں تک رسائی اور علاج فراہم کیا جائے۔

خط میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے جیل اصلاحات کے لیے قومی سطح پر اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جیل کی دیواروں کے پیچھے بھی شہریوں کے آئینی حقوق ختم نہیں ہوتے، سابق وزیراعظم کے آئینی حقوق اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا جیل اصلاحات کےدعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔

 خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق سنگین تحفظات ہیں، عدالتیں فوری انصاف فراہم نہیں کر سکتیں تو کم از کم اپنے احکامات پر عمل درآمد تو یقینی بنائیں۔

اسیر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ، وکلا اور بیٹوں سے ملاقاتوں کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی اپیل کی 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

    نومبر 22, 2026

    وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    نومبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.