وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی کی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی ہمارے لیے قابلِ احترام اور اتحادی ہیں، جنرل الیکشن اپنے وقت 2029ء میں ہی ہوں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ کئی دفعہ کہا کہ پیپلز پارٹی پرانی تنخواہ پر ہی کام کرے گی، بڑے آئینی عہدوں سمیت کئی جگہ ان کی حکومت بھی موجود ہے، اتنے عہدے ہونے کے باوجود بندہ مطمئن نہیں تو اس کا دوسرا طریقہ کار ہے۔

