Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»نئے صوبوں کا قیام:ابتدائی خاکہ سامنے آگیا،صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بنیں گے
پاکستان

نئے صوبوں کا قیام:ابتدائی خاکہ سامنے آگیا،صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بنیں گے

EditorBy Editorنومبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان میں نئے صوبوں کے مجوزہ قیام کے حوالے سے ایک ابتدائی خاکہ سامنے آگیا ہے جس میں باخبر ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ اس معاملے پر بہت جلد قومی سطح پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے جب کہ مجوزہ ڈھانچے پر عوامی حمایت کا اندازہ لگانے کے لیے چاروں موجودہ صوبوں میں ووٹوں کی گنتی الگ الگ کی جائے گی۔

صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بنیں گے، ‘پہلا مرحلہ ریفرنڈم ہوگا‘مستقبل میں کسی وقت عوام کی یہ مرضی ہوئی کہ گوادر اور کراچی کو وفاق کا حصہ بننا چاہیے تو ایسا کردیا جائیگا‘ الیکشن کمیشن پورے عمل کی نگرانی کریگا‘ہر نئے صوبے کی اپنی اسمبلی‘وزیر اعلی اور کابینہ ہوگی‘یہ محض قیاس آرائی ہے کہ ریفرنڈم سے سندھ میں خونریزی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنڈم سے یہ نشاندہی کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے کہ ہر صوبے کے اندر کون سے شہر اور اضلاع الگ انتظامی صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں‘ معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ نئے صوبوں کے قیام پر گزشتہ تین ماہ سے بحث جاری ہے اور غیر یقینی صورتحال کو برقرار رکھنے کے بجائے اس معاملے پر واضح مؤقف سامنے لانے کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے‘ انہوں نے اشارہ دیا کہ ریفرنڈم جلد ہو سکتا ہےاور مؤقف اختیار کیا کہ اس بحث کو غیر معینہ مدت تک طول نہیں دیا جا سکتا۔مجوزہ انتظام کے تحت ریفرنڈم میں ہر صوبے کے الگ الگ نتائج مرتب کیے جائیں گے اور فیصلہ اکثریتی رائے کی بنیاد پر ہوگا۔

باخبر ذرائع کے مطابق اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر کسی بھی صوبے کے ووٹرز نئے صوبوں کے قیام کی توثیق کرتے ہیں، تو ان کے مینڈیٹ کو زبردست سیاسی اور اخلاقی وزن حاصل ہوگا، جس کے بعد منتخب نمائندوں کے لئے عوام کی ظاہر کردہ مرضی کو نظر انداز کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ملک گیر ریفرنڈم کا مقصد صوبائی ڈھانچے کی تشکیلِ نو کے سوال پر عوامی رائے معلوم کرنا ہے، جس میں یہ جاننا بھی شامل ہے کہ موجودہ صوبوں کے کون سے اضلاع یا شہر نئی انتظامی اکائیوں کے قیام کے حق میں ہیں۔

باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ "یہ ایک مقبولِ عام مطالبہ ہے۔”باوثوق ذرائع نے کہا کہ نئے صوبے لسانی یا نسلی بنیادوں پر نہیں بنائے جائیں گے۔ "ہم یہاں محض انتظامی یونٹس کی بات نہیں کر رہے۔ مجوزہ ماڈل میں مکمل انتظامی صوبے تصور کئے گئے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی صوبائی اسمبلی، وزیراعلیٰ اور کابینہ ہوگی۔”ذرائع نے وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ ہی صوبے کا چیف ایگزیکٹو رہے گااور منتخب صوبائی حکومت کی جگہ کسی بااختیار میئر یا بیوروکریٹک ایڈمنسٹریٹر کو انتظامی اختیارات دینے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

مجوزہ ریفرنڈم کے لئے آئین کے آرٹیکل 48(6) کا حوالہ دیا جا رہا ہے جو قومی اہمیت کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرانے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، اس عمل سے متعلق اہم آئینی اور سیاسی سوالات ابھی تک حل طلب ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ آئین میں آرٹیکل 239(4) موجود ہے، جس کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی سے کم از کم دو تہائی اکثریت کے ساتھ قرارداد کی منظوری لازم ہے۔ لیکن جب عوام کی مرضی واضح ہو تو منتخب نمائندوں کے لیے اسے نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوتا۔”اہم سوالات میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کسی مخصوص صوبے کے ووٹرز بھاری اکثریت سے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، تو کیا پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں آئینی یا سیاسی طور پر اس نتیجے کے مطابق عمل کرنے کی پابند ہوں گی؟

باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ "ایک بار جب عوام ریفرنڈم کے ذریعے اپنی ترجیح کا اظہار کر دیں، تو اس مینڈیٹ کو مسترد کرنے سے سنگین سیاسی اور آئینی سوالات جنم لیں گے۔ اگر عوام نئے صوبوں کے حق میں ووٹ دیتے ہیں لیکن منتخب نمائندے اس کے برعکس مؤقف اختیار کرتے ہیں، تو پیدا ہونے والے آئینی تنازعے کے لئے قانونی تشریح درکار ہوگی۔”

یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایسا کوئی آئینی سوال پیدا ہوا تو وفاقی آئینی عدالت اسی نوعیت کے سوالات پر فیصلہ دینے کے لئےہی قائم کی گئی ہے۔تاہم، مجوزہ خاکے میں ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پاکستان میں بالآخر کتنے صوبے ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ ملک میں 12 یا 14 صوبے بننے کے حوالے سے قیاس آرائیاں قبل از وقت ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ پہلا قدم عوام کی خواہشات معلوم کرنا ہے۔ "عوامی ردعمل ہی بالآخر یہ طے کرنے میں مدد دے گا کہ کتنے صوبے بنائے جانے چاہئیں۔”ذرائع کے مطابق ریفرنڈم سے یہ نشاندہی کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے کہ ہر صوبے کے اندر کون سے شہر اور اضلاع الگ انتظامی صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں۔ ان کی ترجیحات بعد ازاں نئے صوبوں کی تعداد، حدود اور تشکیل کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث کے حوالے سے حال ہی میں وفاقی حکومت کے مؤقف پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ "حکومت اس معاملے پر ساتھ ہے۔ وزرائے دفاع اور اطلاعات کے بیانات حکومت کے مؤقف کو بالکل واضح کرتے ہیں۔”جب یہ پوچھا گیا کہ کیا نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم سے سیاسی تناؤ بڑھ سکتا ہے یا تصادم کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، تو باخبر ذرائع نے سوال اٹھایا کہ ایسی صورتحال کیوں پیدا ہونی چاہیے، اور کہا کہ عوامی سطح پر کسی تصادم کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

انہوں نے ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ مجوزہ تشکیلِ نو سے سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور ہوگا، اور دلیل دی کہ سیاسی نظام اور جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مزید مسترد کر دیا کہ مجوزہ تبدیلیاں صدارتی نظام کی طرف بڑھنے کے کسی اقدام کا حصہ ہیں، اور کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔جب پوچھا گیا کہ کیا مجوزہ منصوبے کے تحت کراچی اور گوادر کو وفاقی علاقے قرار دیا جا سکتا ہے، تو ذرائع نے کہا کہ فوری ترجیح ریفرنڈم کا انعقاد اور عوامی رائے معلوم کرنا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ "پہلا مرحلہ ریفرنڈم ہے۔ اگر مستقبل میں کسی وقت عوام کی مرضی یہ ہوئی کہ کراچی اور گوادر کو وفاقی علاقے کا حصہ بننا چاہیے، تو کیوں نہیں؟”ریفرنڈم کے انعقاد کے حوالے سے باوثوق ذرائع نے اشارہ دیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی اس مشق کی نگرانی کرے گا، اور ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ریفرنڈم کے انعقاد میں رکاوٹ بن سکتی ہے، اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات اس عمل کو ناممکن نہیں بناتے۔”یہ محض ایک قیاس آرائی ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم سے سندھ میں خونریزی ہو سکتی ہے۔ ایسے خدشات بے بنیاد ہیں، کسی ایسی صورتحال کے کوئی آثار نہیں جو قابو سے باہر ہو سکے۔”

فی الحال نہ تو مجوزہ صوبوں کی تعداد کو حتمی شکل دی گئی ہے اور نہ ہی ان کی حتمی جغرافیائی حدود کا تعین کیا گیا ہے۔ تاہم، مجوزہ منصوبے کے گرد ایک نئی سیاسی پیچیدگی ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی، جسے موجودہ حکومتی سیٹ اپ کے اہم ستونوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اب اس سیٹ اپ کے عزائم کی راہ میں ایک ممکنہ رکاوٹ بن کر ابھر رہی ہے۔ لہٰذا، اہم سوال یہ ہے کہ آیا حکومت اپنے اہم اتحادی کو قائل کرنے میں کامیاب ہو سکے گی، یا اس تجویز پر اختلافات پورے سیٹ اپ کے مستقبل کو دباؤ کا شکار کر دیں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

    نومبر 22, 2026

    وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    نومبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.