محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی ہے ۔
ایک ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں، جن بزنس مینز پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے، وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔

