ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی نے ای کچہریوں میں موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات پر پیش رفت کے حوالے سے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
انہوں نے کہاکہ کچہری میں شہریوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
ان کا کہناتھاکہ متعلقہ افسران شکایات پر ہونے والی کارروائی اور نتائج کے حوالے سے جوابدہ ہوں۔
شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے،ہر شکایت پر ہونے والی پیش رفت کی مؤثر نگرانی کی جائے اور شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انہیں مؤثر ریلیف فراہم کرنا این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔

