وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں دھرم پورہ کے علاقہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ "مریم نواز اوپن لائبریری” قائم کر دی گئی ہے۔
لائبریری میں مطالعہ کے لیے کتابوں، آرام دہ نشستوں اور بچوں کے لیے خصوصی کارنر کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں شہری بالخصوص طلبہ بس ٹرمینل کے قریب ایک خوشگوار ماحول میں بیٹھ کر علم حاصل کر سکتے ہیں۔
بتایاگیاہے کہ ایک غیر آباد جگہ کی مثبت انداز میں بحالی، عوام میں کتب بینی کے فروغ کی جانب حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔

