بیروت :لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 250 راکٹ اور دیگر بارودی مواد سے لیس فضائی آلات داغے ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل پر یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب قبل ازیں اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملوں میں 29 افراد کو ہلاک کیا تھا۔
حزب اللہ کے متعدد راکٹ اسرائیل کے وسط میں تل ابیب تک پہنچنے کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔ ان راکٹ حملوں میں اب تک اسرائیلی حکام کی جانب سے سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ گزشتہ ایک برس میں لبنان کی عسکری تنظیم کے اسرائیل پر بڑے حملوں میں سے ایک کارروائی تھی۔