Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا۔محسن نقوی

نومبر 23, 2026

نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نےصارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کردی

نومبر 23, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ملائیشیا کادورہ،وزیراعظم انور ابراہیم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»تازہ ترین»زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز پاکستان کے نام
تازہ ترین

زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز پاکستان کے نام

EditorBy Editorنومبر 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بلاوایو : پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2.1 سے اپنے نام کرلی جب کہ پاکستان نے کامران غلام کی سنچری اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری مہمان ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر دوسرے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے صائم ایوب کی اننگز کا خاتمہ ہوا اور وہ 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر عبداللہ کا ساتھ دینے کے لیے کامران غلام کریز پر آئے اور دونوں کا ٹیم کا مجموعہ 112 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللہ شفیق کی 50 رنز کی عمدہ اننگز اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس کے بعد کامران غلام اور کپتان محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا جس دوران کامران غلام نے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 99 گیندوں میں 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 اور سلمان آغاز 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگاروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ موزاربانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوٓئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آخری ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور دوسرے میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا تھا۔

میچ سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر تھی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا۔محسن نقوی

    نومبر 23, 2026

    نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نےصارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کردی

    نومبر 23, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ملائیشیا کادورہ،وزیراعظم انور ابراہیم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.