پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پبی میں پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ لیا،، اس موقع پر آرمی چیف نے پاک چین جوائنٹ ایکسرسائز وارئیر 8 کے شرکاء سے بات چیت کی،،
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی،، انہوں نے مشترکہ مشق کے دوران شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا،،
دونوں ملکوں کی فوجی مشقیں 19 نومبر سے شروع ہوئیں تھیں،، اپنی نوعیت کی یہ آٹھویں فوجی مشق ہے،، پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،