آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سنٹر پبی کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پبی میں پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا جائزہ لیا،، اس موقع پر آرمی چیف نے پاک چین جوائنٹ ایکسرسائز وارئیر 8 کے شرکاء سے بات چیت کی،،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی،، انہوں نے مشترکہ مشق کے دوران شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا،،

دونوں ملکوں کی فوجی مشقیں 19 نومبر سے شروع ہوئیں تھیں،، اپنی نوعیت کی یہ آٹھویں فوجی مشق ہے،، پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے