Author: Editor

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کی حمایت اور سپورٹ کروں گا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ سے مستعفیٰ ہو رہاہوں ۔ ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد فیصلوں کا علم ہو جائے گا، مجھے ابھی تک باضابطہ طور پر بانی کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا، وزارت اعلیٰ پارٹی کی امانت،جب…

Read More

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی "نئے معمول” (New Normal) کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مؤثر عسکری ردعمل سے دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان کے…

Read More

پاکپتن:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کو یاد رکھنا چاہیے کہ ن، ش اور م سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح جبکہ پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی۔ پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 26 آئینی ترمیم سے قبل آخری نشستوں تک ہمارے ساتھ شریک تھی، ہم سنجیدہ سیاسی لوگ ہیں ، پی ٹی آئی 26 ویں ترمیم پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخی مفتی محمود کانفرنس ہوگی، اہل غزہ پر مظالم ڈھائے گئے، غزہ میں 70 ہزار غیرمسلح بچے بوڑھے اور خواتین شہید کیے گئے، کانفرنس میں اہل غزہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے…

Read More

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، افواہیں پارٹی تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی بکھیرنے والی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں متحد رہیں گے۔ بیرسٹر گوہر علی…

Read More

سکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل  اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حکومت کے انتخابات رواں سال دسمبر میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں 2022 کے بلدیاتی قانون کے مطابق ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے دو مہینوں میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کام شروع کیا گیا۔ قبل ازیں،…

Read More

آزاد  کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم آئین پر انحصار کرتے ہیں، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی، سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی گئی۔ بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد…

Read More

وزیراعظم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کا عندیہ دیتے ہوئے کشمیریوں کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل مکمل کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر کی تازہ صورتحال، مذاکراتی پیش رفت اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا…

Read More