Author: Editor

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد کی مدنی مسجد کےمعاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور کسی بھی تصادم یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام فریقین سے رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ لی گئی ہے اور کوشش ہے کہ مسئلہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہو۔ قومی اسمبلی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے طلال چوہدری کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت نے 48 گھنٹے کی مہلت لی…

Read More

قومی احتساب بیورو (بیب) نے کہا ہے کہ عوام افواہوں سے خبردار رہیں۔ بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری اور جائیدادیں محفوظ ہیں۔۔ نیب نے اپنے ایک اعلامیئے میں کہا ہےکہ بحریہ ٹاؤن میں جائیدادیں رکھنے والے شہریوں کے تمام قانونی حقوق اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہے۔۔ نیب کے ترجمان نے عوام خصوصاً بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ادارہ رہائشیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گا اور مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں سازشی مقصد رکھتی ہیں۔نیب ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری تفتیشی کارروائیاں…

Read More

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے پانچ ملکوں سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہا آڈٹ دستاویزات کےمطابق سری لنکا،بنگلہ دیش، عراق،سوڈان اور گنی بساؤ نے 40 سال گزرنے کے باوجود پاکستان کو 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس نہیں کیے۔۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 86 ارب روپے سے زائد بنتی ہے ۔۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اسی اور نوے کی دہائی میں ان ممالک کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا۔۔ عراق نے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔۔…

Read More

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔۔ نامعلوم افراد اپنے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے ڈرائیور کو لے گئے۔۔ کچھ دور جا کر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ڈرائیور کو رہا کر دیا۔۔ نامعلوم افراد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔

Read More

سفارتی سطح پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی۔۔۔ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے، دہشت گردی کرنے اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے والی دو کالعدم تنظیموں کو امریکہ نے بھی دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا۔۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے اور اسکا ذیلی گروپ مجید بریگیڈ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔ کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے 2019 سے عالمی دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل ہے۔۔ کالعدم بی ایل…

Read More

شہرِ اقتدار اسلام آباد میں قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔۔ اگست کے پہلے دس دن میں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔۔ اسٹریٹ کرائم کی 14 وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کی 15 وارداتوں میں شہری طلائی زیورات نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔۔ دس دنوں میں 26 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔۔ مختلف علاقوں سے چور 4 قیمتی گاڑیاں لے اڑے۔۔ سنیچنگ کی دس دن میں 5 وارداتیں ہوئیں۔ اسلام آباد پولیس نے تمام واقعات کے…

Read More

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ حکومت نے بجلی مارکیٹ کو مسابقت کیلئےکھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔۔ نیپرا جلد 800 میگاواٹ سستی بجلی کیلئے بولی منعقد کرے گی۔۔ بجلی کے ابتدائی چارجز ساڑھے 12 روپے فی یونٹ تک رہنے کا امکان ہے سینٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا ۔۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی کے کاروبار سے نکل چکی ہے۔۔ بجلی کی خرید و فروخت کو مکمل طور پر نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا ۔۔ اویس لغاری نے کہا کہ ابتدائی طور…

Read More

کس ملک میں کتنے پاکستانی قید ہیں ؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔۔ وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔۔ تین ممالک کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہونے کے باوجود وہاں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 13 ہزار 852 ہے ۔۔ ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ کے باوجود سب سے زیادہ 10 ہزار 279 پاکستانی شہری سعودی عرب میں قید ہیں۔۔ متحدہ عرب امارات میں 3523 اور کویت میں 50 پاکستانی قیدی ہیں۔۔ 2100 پاکستان ان 14 ممالک میں قید ہیں…

Read More

ثالثی کی عالمی عدالت نے بھارت کو حکم دیا ہے کہ مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کو بلا روک ٹوک فراہم کیا جائے۔۔ پاکستان نے ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جس میں سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح سے متعلق فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔۔ عدالت نے قرار دیا کہ بھارت عام طور پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے بلا روک ٹوک استعمال کیلئے چھوڑے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے 8 اگست کو سنایا گیا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا جس میں قرار دیا گیا…

Read More

صدر ٹرمپ دھاتوں پر ٹیرف سے متعلق فیصلہ تاحال نہ کر سکے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی ڈیمانڈ میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ قیمتی دھاتوں پر ٹیرف سے متعلق جلد ہی فیصلہ کریں گے۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 85 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ ایک اونس سونا 3405 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کی قیمت میں…

Read More