Author: Editor

ابوظہبی — متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے حالیہ بیان کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی حیران کن ہے۔ یو اے ای کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ یمن سے متعلق تمام الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ بیان کے مطابق مکلا بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے جہازوں میں کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا اور یہ جہاز کسی یمنی گروپ کے لیے نہیں بلکہ اماراتی فورسز کے استعمال کے لیے…

Read More

ریاض — سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ یمن میں پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کر عسکری کارروائیوں پر آمادہ کرنا انتہائی افسوسناک اور خطرناک اقدام ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات سعودی عرب کی قومی سلامتی، جمہوریہ یمن کے امن اور پورے خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور یمنی حکومت کی حمایت کے لیے قائم عرب اتحاد کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی…

Read More

راولپنڈی — پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی، جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈز میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح پولو فیلڈز آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو…

Read More

ڈھاکہ — بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے باعث ملک میں سوگ کی فضا کے پیشِ نظر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق بی پی ایل میں آج کھیلے جانے والے تمام میچز مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سطح پر سوگ کے احترام میں کیا گیا ہے۔ بی سی بی نے مزید بتایا کہ ملتوی میچز کا نیا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلے نظرِ…

Read More

اسلام آباد — پاکستان چیس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل جونیئر چیس چیمپئن شپ 7 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگی، جو 9 جنوری تک جاری رہے گی۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر نے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایونٹ میں انڈر 20 بوائز اور گرلز کیٹیگریز کے مقابلے شامل ہوں گے، جن میں ملک بھر سے باصلاحیت جونیئر کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی یکم جنوری تک اپنی رجسٹریشن مکمل…

Read More

سڈنی — بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پرتھ اسکارچرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان اس میچ میں کوئی خاص اثر نہ ڈال سکے، انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی اور بیٹنگ میں صرف 4 رنز بنا سکے۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ اسکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ ایشٹن ٹرنر کی دھواں دار اننگز پرتھ اسکارچرز کی جانب سے ایشٹن ٹرنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز…

Read More

اسلام آباد:  وزیرخارجہ اسحاق ڈار  نے  سعودی  وزیرخارجہ  شہزادہ  فیصل بن فرحان  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا  اور  حالیہ  علاقائی صورتحال  پر  تبادلہ  خیال کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے  سعودی وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارک باد دی جس پر  شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیک تمناؤں کا جواب دیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان  سعودی عرب  دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر خارجہ  نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Read More

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑی کمی کے نتیجے میں سونا آج مسلسل دوسرے دن سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی  بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو…

Read More

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔ راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک اپنی جکہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذکرات ویسے نہیں ہو رہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زراعت، معدنیات و کان کنی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت وہ شعبے ہیں جن میں چینی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس مرحلے میں تعاون صرف سرمایہ کاری تک محدود نہیں بلکہ علم کی منتقلی اور تکنیکی معاونت کو بھی خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں چینی کیپیٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کے لیے تیار ہے، یہ اقدام…

Read More