الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیتے ہوئے یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے…
Author: Editor
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازار حصص میں 624 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 521 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کے بعد بھی سودوں کی خرید و فروخت کا رجحان جاری رہا اور 841 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 737 پوائنٹس کی…
ایس آئی ایف سی کی تدبیری حکمتِ عملی سے تجارتی توسیع کا نیا باب رقم ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی وسطی ایشیا کی تجارت منڈیوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ تاجکستان کے ساتھ میٹ ایکسپورٹ میں نمایاں پیش رفت، پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پاکستان تاجکستان کو 1 لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ ایکسپورٹ کرے گا، جس کا کل مالیتی حجم 14.5 ملین ڈالر ہے۔ موثر تجارتی سہولیات دوطرفہ تجارت کو 300 ملین ڈالر تک وسعت دے کر علاقائی اقتصادی ہم آہنگی کو تقویت بخشیں گی۔ دو طرفہ تجارتی…
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں امن و امان کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز، بالخصوص سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز سے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان…
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی توگالیاں دیتی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی تو ہمیں گالیاں دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اپنے ادارے سے احتساب کی ابتدا کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم نے پراپرٹی کی فائلوں، بشمول پلاٹس، ولاز اور اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت کی قانونی حیثیت، ریونیو اثرات اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ اقدام فراڈ، ٹیکس چوری اور سرمایہ کاروں کے تحفظ سے متعلق بڑھتے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کے سربراہ وزیرِ قانون و انصاف ہوں گے، جبکہ چیئرمین ایف بی آر، تمام صوبوں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آرز)، نیب کا 21؍ گریڈ یا اس سے اوپر کا ایک سینئر نمائندہ، چیف کمشنر…
نئےسال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسےفی لیٹرتک کمی کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسےفی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 9 روپےفی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسےفی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔…
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز زلزلے کی شدت2.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ گوگل رپورٹ 2025 میں پاکستانیوں کی سرچ ترجیحات اوردلچسپیاں سامنے آ گئیں۔رپورٹ کےمطابق پاکستانی صارفین نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم اس سال کے ٹرینڈز میں ایک دلچسپ اور حیران کن حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ ایتھلیٹس کی فہرست میں سرحد پار سے تعلق رکھنے والے بھارتی کرکٹر ابھشیک شرما سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ مقامی کرکٹ کے حوالے سے بھی انٹرنیٹ…
نیویارک: پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کااسرائیلی اعلان مسترد کردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالی لینڈ کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتا ہے، صومالیہ کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مستقل نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، صومالیہ کی خود مختاری اورسالمیت کی مکمل…
