Author: Editor

لاہور : لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے فائرنگ کے مبینہ تبادلے کے دوران 13 سالہ بچی کا گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان نے 2 روز قبل مانگامنڈی سے لیڈی ڈاکٹر کی 13 سالہ بیٹی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ سی سی ڈی جب ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل…

Read More

اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو ماہ میں اپنے دوسرے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر…

Read More

غزہ — اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے مجوزہ منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کو بھرپور اور سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گروپ نے اس منصوبے کو خطے کے لیے ایک "سنگین اضافہ” اور تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کے خلاف "جنگی جرم” قرار دیا۔ جاری کردہ بیان میں حماس نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت زار کو نظرانداز کرتے ہوئے "نسلی تطہیر” کی پالیسی پر عمل پیرا…

Read More

اقوام متحدہ — اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) ہفتے کے روز ایک غیر معمولی ویک اینڈ اجلاس میں اسرائیل کے مجوزہ منصوبے — غزہ شہر پر مکمل قبضے — پر غور کرے گی۔ یہ سیشن 1900 GMT پر طے کیا گیا ہے اور کئی کونسل اراکین کی درخواست پر بلایا گیا ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات میں اضافے کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اجلاس کا ایجنڈا تین اہم پہلوؤں پر مرکوز ہوگا: انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ میں پہلے سے…

Read More

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آذربائیجان اور آرمینیا نے تین دہائیوں سے زائد جاری دشمنی ختم کر کے ایک تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان نے امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ سرد جنگ کے بعد جنوبی قفقاز میں کسی بڑے تنازع کی پہلی باضابطہ قرارداد ہے۔ معاہدے میں تین اہم نکات شامل ہیں: اس معاہدے کا ایک کلیدی جز "ٹرمپ روٹ برائے بین الاقوامی امن و خوشحالی” ہے،…

Read More

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئے ملی نغمے کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ "جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ” کے عنوان سے جاری یہ نغمہ جذبہ حب الوطنی، قومی ولولے اور اتحاد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔یہ نغمہ محض ایک گیت نہیں بلکہ قربانی، عزم اور سربلندی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔ معرکۂ حق کے دوران ظاہر ہونے والے قومی جذبے کو موسیقی اور شاعری کے ذریعے خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔نغمے کو علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر نے اپنی ولولہ انگیز آوازوں میں پیش کیا ہے،…

Read More

واشنگٹن :  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی۔ آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 5یا 6 جنگی طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک کے درمیان تنازع بڑا تھا، پاکستان اور بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، روس سے ڈیل آخری مرحلے…

Read More

یروشلم — اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیل کا مقصد علاقائی کنٹرول نہیں ہے بلکہ حماس کو ہٹانا اور انکلیو میں پرامن، مستحکم حکومت کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں غزہ پر مستقل طور پر قبضے پر نہیں بلکہ حماس کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے پر مرکوز ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، نیتن…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دو ٹوک بیان میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے الگ قرار دےد یا۔ اس سے پہلے ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے، اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا، نثار جٹ نے تائید کی۔ شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے بیانات آئیں تو…

Read More

لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر آج عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ عمر ایوب کے وکلا کا کہنا تھا عمر ایوب کو عدالت نے 10…

Read More