Author: Editor

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور امن ومان کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے۔۔ سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔۔ بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد…

Read More

اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر غیر قانونی اور ناجائز قبضے کی منظوری ناقابل قبول ہے۔۔ پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔۔ فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم…

Read More

صدر ٹرمپ کا بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان۔۔ بھارت نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں ملکوں کے تجارتی اور سفارتی تعلقات دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔ صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے ناراض بھارت نے امریکہ سے جنگی ایئرکرافٹس اور اسلحہ خریدنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ مودی نے اپنے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واشنگٹن دورے سے بھی روک دیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ اگلے ہفتے امریکی دورے پر جا رہے تھے جہاں دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی خریداری کے معاہدے…

Read More

پاک فوج کی بلوچستان میں کارروائی۔۔ ژوب میں فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 33 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز  نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کی نقل وحرکت کا پتا لگایا اورموثرطور پربھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی…

Read More

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف نافذ ہونے سے عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا۔ امریکی ٹیرف 100 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے ٹیرف عائد ہونے کے بعد امریکی کسٹمز نے رات 12 بجے کے بعد 10سے 50 فیصدکے درمیان محصولات وصول کرنا شروع کردیے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ امریکی ٹیرف گزشتہ 100سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث سپلائی چین اور قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ موجودہ ٹیرف سے امریکی کمپنیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، امریکا کے 8 بڑے تجارتی شراکت دار ممالک نے کم…

Read More

کراچی: پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کےعالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار پائی۔ بین الاقوامی سپراسٹور چین کیلئے پاکستان سے گوشت ایکسپورٹ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کو براہ راست گوشت سپلائی کرنے کے اسٹینڈرڈز پر پہلی بار کوئی پاکستانی کمپنی پورااتری ہے۔ مقامی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ خط لکھ کراہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق معاہدے کے بعد اب پاکستان سے یو اے ای کو ماہانہ ہزاروں ٹن گوشت برآمد ہوگا، معاہدے سے دیگر بین الاقوامی سپر اسٹور چین سے تجارت کی راہ ہموار ہوگئی۔ پاکستان سے چین…

Read More

غزہ : پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور معروف فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید امدادی مرکز کے باہر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ سلیمان نے 100 سے زائد گول کیئے تھے۔ اسرائیلی فائرنگ نے انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید کو ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا، فلسطین فٹبالر فیڈریشن کے مطابق فٹبالر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ کی ایک امدادی قطار میں کھڑے تھے۔ سلیمان العبید نے سو سے زائد گول کیے، 2010 میں یمن کے خلاف شاندار گول ان کے کیرئیر کا بہترین لمحہ تھا۔ العبید کا شمار فلسطین کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا، اسی لیے انہیں…

Read More

اسلام آباد : پاکستان نے امریکا کی جانب سے عائد ٹیرف میں کمی سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔وزیر مملکت خزانہ کا کہنا ہے امریکا اس وقت پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ وزارت تجارت نےقومی اسمبلی کو تحریری جواب میں صاف بتادیا،کہا امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف  29 فیصد سےکم کرکے19فیصد کردیا،ٹیرف میں کمی سےامریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت بڑھےگی،ٹیکسٹائل کی برآمدات بھی بڑھنے کی توقع ہے۔ ایوان میں وزیرمملکت خزانہ بلال اظہرکیانی نےپاک امریکا رعایتی ٹیرف ڈیل فائنل ہونےکی نوید سنائی، کہا وزیراعظم ،فیلڈ مارشل اور نائب…

Read More

تل ابیب : اسرائیل کی سیاسی و سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اعلان وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل پورے علاقے پر فوجی کنٹرول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی فوج غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کرے گی جبکہ جنگی علاقوں کے باہر شہری آبادی کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی‘۔ غزہ…

Read More

کراچی : زائرین کے اربعین مارچ کے معاملے پر وفاقی و صوبائی حکومت اور مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی قیادت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، گورنر سندھ، ایم ڈبلیو ایم اور ایم کیو ایم کی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ طلال چوہدری، جو خصوصی طور پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کراچی پہنچے، نے کہا کہ زائرین کے پیدل سفر پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی، جو ایک تکلیف دہ مگر ناگزیر…

Read More