Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے اراکین کی فہرست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھیج دی
- جولائی میں 4ہزار سے زائد کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم
- قومی اسمبلی اجلاس سے 40 روز غیر حاضر پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ
- ملک کے تمام ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
- برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کی مداح،کراچی سے اسلام آباد کاک پٹ میں سفر کیا
- کراچی:سات ماہ میں 536شہری تیز رفتار گاڑیوں کے نیچے کچلے گئے
- مودی کےدہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی سے جواب دیا جائے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر
- اغوا اور خواتین پر جنسی حملے کے مجرموں کو پھانسی دینے کی سزا کا قانون ختم
Author: Editor
اسلام آباد: مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آج ملاقات کیلئے مدعو کرلیا، سربراہ جے یو آئی دن 3 بجے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے مشاورت…
واشنگٹن :امریکا کے نائب قومی سلامتی مشیر جان فائنر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکا کے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل تیاریاں اس کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہیں۔ جان فائنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے۔ اس…
لندن : بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جلد بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ انگلینڈ منتقل ہوں گے۔ ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے کرکٹر کے بھارت چھوڑ کر انگلینڈ منتقلی کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی گزارتے ہیں، یہ دونوں لندن میں پراپرٹی کے بھی مالک ہیں۔ کوچ راجکمار شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اہلیہ…
پارل : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔ پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2013، 2021 اور 2024 میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ میں مجموعی طور پر سات دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقہ میں تین یا…
ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ کسی بھی وقت ملاقات اور یوکرین جنگ پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔ ممکنہ امن معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، پیوٹن نے کہا کہ وہ آنے والے ریپبلکن کے ساتھ ملاقات کا خیرمقدم کریں گے۔ "مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سے کب ملنے جا رہا ہوں۔ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔ میں نے اس سے چار سال سے زیادہ عرصے سے بات نہیں کی ہے۔ میں اس کے لیے…
نائجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے ایک اسکول کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 35 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ حادثہ مغربی نائجیریا کے شہر عبادان میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسکول میلے میں بھگدڑکی تحقیقات کے لیے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں میلے کا اسپانسر بھی شامل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کی صورتحال کو بہت بڑا اور ناقابل تصور انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو غزہ کے بے گناہ لوگوں کی آواز کو سننا چاہئے، پاکستان جنگ بندی کے حصول کے لئے بین الاقوامی ثالثی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈی-ایٹ سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر غزہ…
وزیر اعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے قاہرہ میں اہم ملاقات کی۔۔۔۔ وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی مثالی ترقی کو سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ملکی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں بالخصوص آئی ٹی، زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں میں اقتصادی تعاون بڑھانا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 5 بلین…
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہٗ مصر۔۔۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات۔۔۔ دونوں رہنماؤں کی قاہرہ میں منعقدہ ترقی پذیر ممالک (D-8) کے گیارہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات ہوئی. دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ D-8 سربراہی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے رکن ممالک کے درمیان شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون بڑھانے کی راہیں ہموار ہونگی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت، معیشت، توانائی، سلامتی اور علاقائی روابط کے حوالے سے پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم…
بھارتی ہندو یاتریوں کا 71 رکنی وفد، جس کی قیادت وجے کمار شرما کر رہے ہیں، کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا۔ یہ دورہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کو فروغ دینے کی علامت ہے۔ ہندو یاتریوں کا پرتپاک استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری (درگاہوں) سیف اللہ کھوکھر اور پاکستان ہندو ٹیمپل مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشنا شرما نے کیا۔وفد کو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ وجے کمار شرما نے…