Author: Editor

یوکرین نے ماسکو میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جس میں روس کی نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف اپنے معاون سمیت ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی سیکیورٹی سروس (SBU) نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ یہ ایک ٹارگٹڈ آپریشن تھا۔ایس بی یو اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ، "یہ ایک جائز فوجی آپریشن تھا، جس کا مقصد ایک ایسے شخص کو نشانہ بنانا تھا جو جنگی جرائم کا مرتکب ہوا

Read More

چین میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر لی جیان پنگ کو کروڑوں ڈالر رشوت لینے پر پھانسی دے دی گئی۔۔ لی جیان پنگ پر سرکاری فنڈز میں خوردبرد، کرپشن اور اقربا پروری پر سزائے موت ستمبر 2022 میں سنائی گئی تھی جو اعلیٰ عدالت میں اپیل پر اس سال اگست تک روک لی گئی تھی۔۔ آج چین میں لی جیان پنگ کو پھانسی دے دی گئی۔۔ ان پر 41 کروڑ ڈالر سے زائد کی کرپشن کے کیسز ثابت ہوئے تھے

Read More

روس کی پارلیمنٹ نے افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا۔۔ امارات اسلامیہ افغانستان کے نام سے اس وقت طالبان افغانستان پر حکومت کر رہے ہیں۔۔۔ حکومت میں شامل بیشتر رہنما عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دیئے گئے تھے۔۔ 2022 میں جب افغانستان پر طالبان نے اقتدار سنبھالا تو اس کے بعد اس حکومت کو ابھی تک دنیا کے بیشتر ممالک نے تسلیم نہیں کیا تاہم کئی ممالک میں طالبان نے اپنے سفیر مقرر کئے ہیں جن میں روس، چین اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔۔

Read More

شام کی نئی عبوری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام گذشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل جنگ کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے۔۔۔ ایسے میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام کی سرزمین کو اسرائیل پر حملے کے لئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔۔ تاہم انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ 1974 کے معاہدے کے تحت صہیونی فورسز واپس جائیں اور جن علاقوں پر 1974 میں معاہدہ ہوا تھا…

Read More

لاہور سی ٹی ڈی اور ڈیرہ غازی خان پولیس کی مشترکہ کارروائی۔۔۔ پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک۔۔۔۔ تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشتگردوں نے پولیس پر ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔۔۔ لاہورسی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 02 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔۔۔ پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔۔۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔۔۔اطلاع ملتے ہی…

Read More

پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 24 ورز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 20 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ تمام تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔۔ 11 جنوری ہفتہ اور 12 جنوری اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔۔ اس طرح پنجاب میں تعلیمی ادارے 24 دن کے لئے بند رہیں گے۔۔ ادھر سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کے لیے معطل کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے بانی سے کہا ہے کہ سول نافرمانی پر تھوڑے دن رک جائیں، اس پر بانی پی ٹی آئی مان گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا کہ مجھے ملک کی فکرہے میں تھوڑے دن انتظار کرلیتا ہوں، حکومت میرے یہ 2 مطالبات پورے کردے، انہوں نے یہی مطالبات دے کراپنے لوگوں کو حکومت کی طرف بھیجا…

Read More

روس کی نیوکلیئر پروٹیکشن فورس کے سربراہ جنرل آئیگور کریلیوف کی حملے میں ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔۔۔ یوکرین کی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل آئیگور ایک عمارت سے جیسے ہی باہر نکلتے ہیں ان پر حملہ کیا جاتا ہے جس سے وہ اور ان کا ایک ساتھی ہلاک ہو گئے تھے۔۔۔۔ یوکرین کی سیکیورٹی سروسز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔۔۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں نیب کے وکلاء نے حمتی دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس موقع پر عمران خان، سابق خاتون اول عدالت میں پیش ہوئے، آج تقریبا ساڑھے 4…

Read More

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔۔۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کے لئے گیس 8.71 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔۔ سندھ اور بلوچستان کے عوام سوئی ناردرن گیس کے صارفین میں شامل ہیں۔۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی سوئی سدرن گیس کمپنی کے لئے اوگرا نے گیس 25.78 فیصد مہنگی کی ہے۔۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین میں شامل ہیں۔۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا…

Read More