Author: Editor

بیجنگ :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئیں ایئرپورٹ پر مریم نواز کو چین کی ڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے دی گئی سرکاری دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا اور اس سرکاری دورے کے موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم…

Read More

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں امن و امان کی صورتحال بالکل ٹھیک تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی، اداروں کو دیگر کام چھوڑ کر پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے حکومت…

Read More

ریاض:سعودی عرب کی خواتین فالکنرز نے مقامی فالکنری کلب کے زیراہتمام کنگ عبداالعزیز فالکنری فیسٹول میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ریاض کےشمال میں واقع ملھم میں کلب کے ہیڈکوارٹر میں فالکنری فیسٹول 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں الملوح ریسنگ اور المزابین( فالکن بیوٹی مقابلہ) کے لیے 36 ملین ریال سے زیادہ کے انعامات دیے جائیں گے- شرکا نے خواتین کےلیے خصوصی راونڈ مختص کیے جانے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ اہم قدم ہے کیونکہ اس سے وہ سخت قواعد وضوابط کے تحت پروفیشنل طور…

Read More

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری اطلاعات، وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین محمد صدیق الفاروق طویل علالت کے بعداتوار کو وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ (کل) بروز پیر مورخہ 16 دسمبر 2024 کو صبح 11 بجے ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چئیر مین صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا…

Read More

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روز کشتیوں کے الٹنے کے واقعات کے بعد بچائے جانے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک پاکستانی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ نے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس مرحلہ پر ہم ہلاک یا لاپتہ پاکستانی شہریوں کی حتمی تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستان کا سفارت خانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطے میں…

Read More

15 دسمبر 2024 – جنوبی افریقہ کی حکام نے ایک پاکستانی شہری محمد عثمان کو جعلی ویزے پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش پر ڈی پورٹ کر دیا۔ محمد عثمان نے سعودی عرب میں عمرہ کے لیے سفر کرنے کے دوران ایک ایجنٹ کے ذریعے جنوبی افریقہ کا جعلی ویزا حاصل کیا تھا۔ 11 دسمبر کو، جب عثمان نے جنوبی افریقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، امیگریشن افسران نے جعلی ویزے کی تصدیق کی اور اُسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد اُسے ملک بدر کر دیا گیا۔ پاکستان واپس پہنچنے کے بعد، 14…

Read More

ایران کے حکام نے 27 سالہ گلوکارہ پراستو احمدی کو ایک ورچوئل کنسرٹ کے دوران بغیر حجاب کے پرفارم کرنے پر گرفتار کر لیا۔ اس کنسرٹ کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی تھی اور یہ 1.5 ملین سے زائد مرتبہ دیکھی گئی، جس کے بعد عوامی ردعمل اور حکومتی کارروائی نے اس ویڈیو کو مرکزی بحث کا موضوع بنا دیا۔ پراستو احمدی کو مازندران صوبے کے شہر ساری سے گزشتہ جمعرات کو حراست میں لیا گیا۔ ان کے وکیل کے مطابق، اس گرفتاری کی وجہ وہ ویڈیو تھی جس میں احمدی نے اپنے شوق اور موسیقی کے لیے لگن…

Read More

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کو نمٹانے کے لیے 15 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مقدمہ اے بی سی کے اینکر جارج سٹیفانوپولوس کے مارچ میں کیے گئے تبصروں کے بعد پیدا ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ "ریپ کے ذمہ دار ہیں”۔ یہ تبصرہ کانگریس کی خاتون رکن نینسی میس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تنازعہ پیدا ہوا۔ تصفیہ کے حصے کے طور پر، اے بی…

Read More

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اس افسوس ناک واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے باعث کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا غریب عوام کو جھوٹےخواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کر…

Read More

ایتھنز : یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی لکڑی کی بنی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے چند شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔40 افراد لاپتا ہیں۔ کشتی میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈز اور عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی کو حادثہ جنوبی جزیرہ گیودوس میں پیش آیا جہاں امدادی کام جاری ہے لیکن تاحال کئی افراد لاپتا ہیں۔ کوسٹ گارڈز نے کہا کہ اب تک 39 افراد کو ریسکیو…

Read More