Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»یونان: یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی ایک اور کشتی کو حادثہ ،5 ہلاک، 39 کو بچالیا گیا، 40 لاپتا، پاکستانی بھی شامل
تازہ ترین

یونان: یورپ جانے کے خواہشمند افراد کی ایک اور کشتی کو حادثہ ،5 ہلاک، 39 کو بچالیا گیا، 40 لاپتا، پاکستانی بھی شامل

EditorBy Editorدسمبر 15, 2024Updated:دسمبر 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایتھنز : یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی لکڑی کی بنی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے چند شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔40 افراد لاپتا ہیں۔ کشتی میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈز اور عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی کو حادثہ جنوبی جزیرہ گیودوس میں پیش آیا جہاں امدادی کام جاری ہے لیکن تاحال کئی افراد لاپتا ہیں۔

کوسٹ گارڈز نے کہا کہ اب تک 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی ہے اور انہیں دوسرے جزیرے کریٹے منتقل کردیا گیا۔

یونان کے کوسٹ گارڈز، مرچنٹ جہاز، اطالوی فریگیٹ اور نیول ایئرکرافٹ علاقے میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں یونانی حکام حادثے کی اطلاع کے بعد الرٹ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور حادثے کی شکار کشتی کے 47 مسافروں کو مالٹا کے کارگو نے ریسکیو کیا جو گیودوس سے 40 میل دور تھے، ایک ٹینکر نے دیگر 88 افراد کو یونان کے جنوب میں واقع ایک چھوٹے جزیرے سے ریسکیو کیا۔

کوسٹ گارڈ حکام کا ماننا ہے کہ حادثے کی شکار کشتیاں لیبیا سے ایک ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ یونان 2015 اور 2016 میں مہاجرین کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے یورپ میں داخل ہونے کے لیے آسان راستہ تھا جہاں ایک اندازے کے مطابق اس وقت 10 لاکھ افراد پہنچ گئے تھے۔

یونان کے مذکورہ جزیروں میں گزشہ چند برسوں کے دوران کشتیوں کے حادثوں میں اضافہ ہوا ہے جو بحیرہ روم سے بڑی حد تک دور ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.