Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت:امریکہ خود روس سے تجارت کر رہا ہےباقی دنیا کو منع کر رہا ہے:بھارت
- پی ٹی آئی کا احتجاج:اڈیالہ جیل کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- چھ ماہ میں 99لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
- ٹِک ٹاک اور وزارت آئی ٹی میں سائنس،ٹیکنالوجی اور میتھ کے نئے فیچر تعلیمی فیڈ اسٹیم معاہدے پر دستخط
- صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- گلگت:دیامیر سیلاب میں بہہ جانے والے سیاحوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،12افراد تاحال لاپتہ
- پاک امریکہ تجارتی معاہدےپر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا
- کویت کی وزیر خزانہ نورا الفسام نے استعفیٰ دے دیا، معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان
Author: Editor
ماسکو: روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے دی ہے۔ روسی چینل ون نے بھی کریملن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں ہے۔ اس سے قبل بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آرہی تھی۔ خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق…
دمشق : مفرور شامی صدر بشار الاسد کا طیارہ مبینہ طور پر روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد ان کی حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا تھا میرا بشار الاسد سے آخری مرتبہ رابطہ ہفتے کی رات کو ہوا تھا اور جب میں…
دمشق : شام کے صدر بشار الاسد کے مخالف اتحاد نے کہا کہ وہ شام میں اقتدار کی منتقلی کو مکمل انتظامی اختیارات کے ساتھ عبوری حکومت کو سونپنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز ے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرنے والے اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ’عظیم شامی انقلاب بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کی جدوجہد کے مرحلے سے ایک ایسے شام کی تعمیر کی طرف بڑھ گیا ہے جو اس کے عوام کی قربانیوں کا ثمر ہو گا۔‘…
اسلام آباد۔:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گل امام، ٹانک میں 9، شمالی وزیرِستان میں 10، ضلع ٹھل میں 3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران…
ویلنگٹن:انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 323 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 427 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ جو روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 36 ویں سنچری ہے ، کپتان بین سٹوکس 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی اور میٹ ہینری نے دو ، دو…
ایڈیلیڈ:آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 175 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ نتیش کمار ریڈی 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، رشابھ پنٹ 28 ، روی چندرن ایشون 7 ، ہرشیتھ رانا صفر اور محمد سراج 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ سکاٹ بولانڈ نے تین اور مچل…
اسلام آباد :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے )نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کوالالمپور روانہ کر دی۔ این ڈی ایم اےکی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آفات سے متاثرہ ممالک کے لوگوں کے لیے امدادی کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئےامدادی سامان اتوار کو صبح 5 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔ روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خیموں، کمبل، لحاف، بستر…
اسلام آباد : پاکستان نے اگلے ماہ آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان اس سے قبل قطر سے ایل این جی کی خریداری موخر کرچکا ہے۔ جبکہ پہلے سے موجود درآمدی گیس کے ذخائر ختم کرنے کیلیے مقامی طور پر گیس کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کو بھی پیداوار میں کمی کرنے کا کہا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ( جو گیس خریداری کی ذمہ دار ہے) ملک میں گیس کی طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے آج ایک ہنگامی اجلاس طلب…
لاہور : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ وزیر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر…
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن شام میں رونما ہونے والے ’غیر معمولی واقعات‘ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنگی مانیٹرنگ نے دعوی کیا کہ صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے اور باغیوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن اور ان کی ٹیم شام میں غیر معمولی واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقائی شراکت…