Author: Editor

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم کا دونوں ممالک کے مابین جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے کہا سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے، اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ…

Read More

سعودی دارالحکومت ریاض میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو سروس شروع ہو گئی،، چھ رویہ میٹرو سروس کا آغاز اتوار سے ہو گیا،، ریاض میٹرو کے 85 اسٹیشنز ہیں اور یہ 176 کلومیٹر طویل سفر طے کرتی ہے،، یہ دنیا کی سب سے بڑی سیلف ڈرائیونگ میٹرو سروس ہے،، اس میٹرو سروس سے یومیہ 36 لاکھ افراد سفر کریں گے،، دارالحکومت کی 30 فیصد ٹریفک کم ہو جائے گی،، ابتدائی طور پر میٹرو سروس کا بتدریج آغاز کیا گیا ہے،، بلیو، یلو اور پرپل لائن کی میٹرو سروس شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کی گئی ہیں،،

Read More

مغربی افریقہ کے ملک گنی میں فٹ بال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے کے بعد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ہلاکتیں گنی کے فوجی رہنما ماماڈی ڈومبویا کے اعزاز میں ملک کے بڑے شہروں میں سے ایک نزیریکور کے اسٹیڈیم میں ایک ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ہوئیں۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ شائقین نے پتھر پھینکے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ رائٹرز کی جانب سے اس واقعے سے متعلق ’اصلی‘ قرار دی گئی ایک وڈیو میں درجنوں لوگوں کو…

Read More

پاکستان کی 28 اور چین کی 45 کمپنیوں کے درمیان مچھلی کی تجارت کے کئی معاہدے طے پا گئے،، اشیائے خورونوش میں چین ایک بڑی مارکیٹ ہے،، پاکستان میں ماہی پروری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے دونوں ملکوں نے 64 ملین ڈالر کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے

Read More

کاروباری ہفتے کا پہلا روز،، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مزید دو نئے ریکارڈز بن گئے،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1917 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 275 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،، مارکیٹ میں کاروباری سودوں کی مالیت ساڑھے سات سال کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی،، ایک ارب 55 کروڑ حصص کے سودے 47 ارب روپے میں طے پائے،، مقامی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے 13 ہزار ارب روپے کا بیریئر عبور کر لیا،، مجموعی حصص کی مالیت میں 222…

Read More

اسلام آباد:پاکستان میں مہنگائی 6.5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے مہناگئی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں اکتوبر 2024 میں افراط زر 7.2 فیصد تھی جو نومبر 2024 میں مزید کم ہوکر 4.9 فیصد ہوگئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 28.62 فیصد تھی۔ افراط زر میں کمی کے نتیجے میں کاروبار اور صنعتوں کے لیے سرمائے کی لاگت میں مزید کمی واقع ہوگی جس سے آنے والے مہینوں میں مالیاتی توازن بہتر ہوگا۔

Read More

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک احتجاج میں سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارلیمنٹ اجلاس میں جائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق غلط خبر چل رہی تھی، وہ اڈیالا جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، ان کی صحت…

Read More

ملتان : پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کے بعد بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان میں جاری ہے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔ اس معاملے پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ملتان میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی بلائنڈ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ اجلاس میں بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔بھارت کو آئندہ سال…

Read More

اسلام آباد:پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ پر پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے شکایت کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کےحوالے سےغلط رپورٹنگ پر حکومت پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے کی مینجمنٹ کو باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے 27 نومبرکوہلاکتوں کے حوالےسے غلط معلومات نشر کی۔ دنیا بھر میں احتساب…

Read More

اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار گئے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کور کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے، ہم…

Read More