Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»گِنی:فٹ بال میچ میں پُرتشدد ہنگامے،56 افراد ہلاک
تازہ ترین

گِنی:فٹ بال میچ میں پُرتشدد ہنگامے،56 افراد ہلاک

EditorBy Editorدسمبر 2, 2024Updated:دسمبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

مغربی افریقہ کے ملک گنی میں فٹ بال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے کے بعد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ ہلاکتیں گنی کے فوجی رہنما ماماڈی ڈومبویا کے اعزاز میں ملک کے بڑے شہروں میں سے ایک نزیریکور کے اسٹیڈیم میں ایک ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ہوئیں۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ شائقین نے پتھر پھینکے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

رائٹرز کی جانب سے اس واقعے سے متعلق ’اصلی‘ قرار دی گئی ایک وڈیو میں درجنوں لوگوں کو جان بچاکر بھاگنے کے لیے اونچی دیواریں پھلانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،،

اس سے قبل عالمی سطح کے فٹبال میچوں کے دوران بھی بھگدڑ مچنے اور تماشائیوں کے باہمی تصادم کے نتیجے میں درجنوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، اکتوبر 2022 میں انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 174 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گنی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شہری انتظامیہ کے ایک سیئر افسر نے بتایا کہ ’مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد کم عمر افراد کی ہے، جو ہنگامے شروع ہونے کے بعد پولیس کی شیلنگ کے دوران وہاں پھنس گئے تھے‘۔

عہدیدار نے الجھن اور افراتفری کے مناظر بیان کیے جب کچھ والدین سرکاری طور پر گنتی سے پہلے لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔

آن لائن شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں متاثرین کو زمین پر قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، ایک ویڈیو میں ایک درجن سے زائد لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے جن میں سے کئی بچے ہیں، تاہم رائٹرز فوری طور پر اس فوٹیج کی تصدیق نہیں کر سکا۔

حزب اختلاف کے گروپ نیشنل الائنس فار چینج اینڈ ڈیموکریسی کا کہنا ہے کہ حکام نے ڈومبویا کے لیے سیاسی حمایت بڑھانے کے لیے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی ذمے داری قبول کی ہے جو صدارتی انتخابات سے قبل کیے گئے عبوری چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.