Author: Editor

اسلام آباد : ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ،چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس بنا ئی گئی ہے۔ جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں،حالیہ دنوں میں ریاست پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف گمراہ کن پر اپیگنڈا جاری ہے۔ کچھ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہے ہیں،پراپیگنڈے کا مقصد اپنے مذموم سیاسی…

Read More

ریاض: سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے ہے۔ کرپشن کے الزام میں نومبر میں 370 افراد سے تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی سعودی عرب میں انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کنگ عبداللّٰہ پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے 3 ملازمین کو رشوت لینے…

Read More

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے 1277 مقامی شہریوں کے401ملین (ایک کھرب 11ارب روپے ) سے زائد قرضے معاف کرنے کی منظوری جاری کردی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ابوظہبی حکومت نے ریلیف فنڈ اور مختلف بینکوں کے تعاون سے ضرورت مند اماراتی شہریوں کے 401 ملین سے زائد قرضوں کو معاف کرنے کے لیے 18بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ…

Read More

کلاچی : ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتے میں چچا ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب…

Read More

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پرعلی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ آڈیو میں علی محمد خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ احتجاج کا اعلان علیمہ خان کے بجائے بیرسٹر گوہر کو کرنا چاہئے تھا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ہماری پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں ۔ علیمہ خان نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟بانی پی ٹی آئی سے شکایت بھی کی اعلانات پارٹی کی طرف سے ہونےچاہئیں،بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا، انہوں نے صرف اسلام…

Read More

ڈھاکا : بنگلا دیش میں حالیہ واقعے میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ ہندو رہنما چنمے کرشنا داس برہمچاری کی گرفتاری پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی بے امنی پر اہم سیاسی جماعتوں، بی این پی اور جماعتِ اسلامی نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔ خیال رہے کہ ہندو رہنما چنمے داس پر بنگلا دیشی پرچم…

Read More

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو تنبیہ کرتے ہوئے تنظیم کے ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ڈالر کےمتبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں، برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کی تو ان پر 100فیصد ٹیکس لگائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنیوالے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی، عالمی معیشت میں امریکی…

Read More

راولپنڈی : صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں، جو بھی 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہے اسے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ اگرکسی کے خلاف 9 مئی کے ثبوت نہیں ہیں تو اسے رہا ہونا چاہیے۔ آئین کی حدود و قیود ہوتی ہیں،قانون پرعلمداری سے قدر بڑھتی ہے، فارم 47 کی ہوا تو اس وقت چلی تھی جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا، ڈسکہ میں…

Read More

بلاوائیو : پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی، ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور 166 کا ہدف دیا۔ 166 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب برین بینٹ 6 کے اسکور پر پویلین لوٹے، پھر دوسری وکٹ 18 پر گری۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ 77…

Read More

اسلام آباد : ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا خطرہ فی الحال ٹل گیا۔ حکومت نے وی پی این کی رجسٹریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا تھاکہ حکومت محفوظ کمیونیکیشنز کی ضرورت سے پوری طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی پی این کی ایکٹویشن اور استعمال کا عمل مزید ہموار کرنے کا کام کررہےہیں، وی پی این کی ایکٹیویشن کےعمل تک صورت حال جوں کی توں رہے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے وی پی…

Read More