Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

نومبر 29, 2026

نئے صوبے ضروری ہیں

نومبر 29, 2026

وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»فوجی عدالتیں ضروری ہیں، 9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے: ایکس سروس مین سوسائٹی
پاکستان

فوجی عدالتیں ضروری ہیں، 9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے: ایکس سروس مین سوسائٹی

EditorBy Editorدسمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی : صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں، جو بھی 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہے اسے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ اگرکسی کے خلاف 9 مئی کے ثبوت نہیں ہیں تو اسے رہا ہونا چاہیے۔ آئین کی حدود و قیود ہوتی ہیں،قانون پرعلمداری سے قدر بڑھتی ہے، فارم 47 کی ہوا تو اس وقت چلی تھی جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا، ڈسکہ میں کیا ہوا سسٹم کو کھنگال لیں، میرے پاس الیکشن کی شفافیت کا پیمانہ نہیں، الیکشن سے کوئی شکایت ہے تو اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔

  صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کےلیے فوجی عدالتیں ضرور بننی چاہیے۔ کرم میں بےگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونےکی مذمت کرتےہیں،کرم میں خونریزی گورننس کی ناکامی ہے اس پر خیبرپختونخوا حکومت فوری ایکشن لے، دشمن لسانیت اور صوبائیت کو ہوا دے رہا ہے، کنٹرول کرنا ہوگا۔

 لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ سیاسی افراتفری کے باعث کئی وردی والے اور سویلین جاں بحق ہوئے، قانون ہاتھ میں لے کرزبردستی اپنا ایجنڈا منوانا قبول نہیں، معاشی صورتحال تسلی بخش ہے، برقراررکھنےکے لیے امن ضروری ہے۔ ملک سے باہر بیٹھے ڈیجیٹل دہشت گردوں کو انٹرپول کے ذریعےواپس لانا ہوگا، دیکھا جائے ان ڈیجیٹل دہشت گردوں کے پیچھے کون سے  چہرے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں، انہیں انصاف دیا جائے۔بھارت کی کشمیر اور اسرائیل کی فلسطین اورلبنان میں بربریت ڈھکی چھپی نہیں، مگر مچھ کے آنسو  بہانے والی مہذب دنیا کہاں ہے؟

  صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ ہم کے پی میں گونر راج کا مشورہ نہیں دیتے، وہاں کی حکومت کوگورننس پر دھیان دینا چاہیے، ہمارا فورم غیرسیاسی ہے، کسی جماعت پر پابندی لگانا نہ لگانا حکومت کا کام ہے، سیاسی جماعتوں پرپابندی نہیں لگنی چاہیے لیکن انہیں پرامن ہونا چاہیے، گورنر راج آئین کا حصہ ہے لیکن ایسا عمل نہ کیا جائے کہ اس کی نوبت آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپس میں لڑکر اپنی جانیں کیوں ضائع کر رہے ہیں، دہشت گردوں اور خوارج کی ان شاءاللہ کمر ٹوٹے گی، ساری سیاسی جماعتوں کو اور عوام کو جوڑنے کی کوشش کریں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

    نومبر 29, 2026

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.