Author: Editor

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں گاڑی میں موجود رہنماؤں پر متعدد کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا۔ کارکنان کی جانب سے علی امین گنڈاپور پر حملے کی بھی کوشش کی گئی، علی امین گنڈاپور گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہتے تھے  جبکہ کارکنان انہیں ڈی…

Read More

اسلام آباد : وفاقی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں تک آگئی مگر اب اُس سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ڈی چوک پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسطرح کے لوگ احتجاجی قافلے میں آئے اور کارروائی کی یہ سب نے دیکھا ہے، پُرامن احتجاج کرنے والوں کو دیکھ لیا۔ اُن کی کوشش ایک تھی کہ…

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے احتجاج کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے نہ صرف انھیں دھکے دیے بلکہ عمارتوں اور سازوسامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ انڈیپنڈنٹ اردو کی صحافی عینی شیرازی نے بتایا کہ انھیں ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دھکم پیل اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ’مجھے اور میرے ویڈیو جرنلسٹ کو دھکے دیے گیے اور گالم گلوچ کی گئی۔…

Read More

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارج کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ خوارج کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بار…

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد میں گزشتہ رات شرپسندوں کی جانب سے گاڑی چڑھانے کے نتیجے میں شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام نے شرکت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف نے شہدا کے جنازوں کو کاندھا بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان خونریزی،افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، پرتشددکارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے…

Read More

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آخری بال تک لڑیں گے،، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،، سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے…

Read More

انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے کہا ہے جن شخصیات کی ایما پر شہر اقتدار پر دھاوا بولا گیا ہے اور مظاہرین پُرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں ان کو بالکل نہیں چھوڑا جائے گا،، ڈی چوک میں پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے اور شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروائیں گے،، علی ناصر رضوی نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا،، کسی شرپسند…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں احتجاج کے باعث کراچی اور ملتان سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے،، آئل انڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا ہے،، چیف سیکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں،، پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے،، سڑکوں کی بندش کے باعث ڈپو سے پیٹرول پمپس تک سپلائی میں مشکلات ہیں،، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی…

Read More

راولپنڈی میں ہکلہ انٹرچینج پر پی ٹی آئی کے پُرتشدد مظاہرین کے ہاتھوں شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کے قتل کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کر لیا گیا،، پولیس کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک نامزد کیا گیا ہے،، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ملزمان آنسو گیس گن، ربر بلٹ گنز اور دیگر آتشی اسلحہ سے لیس تھے۔۔ ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور  دفعہ 144کی خلاف ورزی کی۔ ایف آئی آر…

Read More

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی،، سیاسی انتشار، امن و امان کی کشیدہ صورتحال نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے باہر نکلنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ دیا،، ادھر اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں پر ڈپازٹرز کو 75 فیصد منافع تقسیم کرنے کی پابندی عائد کر دی،، چڑھتی ہوئی مارکیٹ اور حصص کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اچانک بریک لگ گئے،، کاروبار فروخت کے دباؤ سے شروع ہوا،، دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ سے 500 سے زائد پوائنٹس نکل گئے،، دوپہر میں خریداری آئی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1740 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، ٹریڈنگ…

Read More