Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- "دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
- علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال
- لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق
- امریکی یہودی کمیٹی کا اسرائیلی فائرنگ کے شکار غزہ کے چرچ کی تعمیر نو کے لیے 25,000 ڈالر کا عطیہ
- غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع
- تمام ایئرپورٹس پر سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
- قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے، وہ مجھ سے ملنے آئیں گے لیکن تحریک میں شامل نہیں ہوں گے: عمران خان
Author: Editor
واشنگٹن : امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم کردیا گیا۔ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف جیک اسمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق ایک نئی فردِ جرم دائر کی گئی تھی۔ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے دائر کی گئی فردِ جرم میں وہی مجرمانہ…
اسلام آباد:زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طورپر 3.295 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 12.676ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 8.233 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالرتھا۔ 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 15.968 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کا حامی ہے۔
بلاوائیو : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج بلاوائیو میں کھیلاجائے گا۔ زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا، اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر80 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے ون ڈے کی پلیئنگ الیون میں طیب طاہر اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری…
اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان چھبیس نمبر چونگی سے بشری بی بی کی قیادت میں ریڈ زون کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو احتجاج کے لیے متبادل مقام پر جانے کی تجویز دی تھی، جس پر بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سازشی عناصر ڈی چوک کے…
اسلام آباد : سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے چار جوان اور پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245…
پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز نے اڈیالہ جیل میں رات ساڑھے دس بجے عمران خان سے ملاقات کی جس میں احتجاج کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی،، ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں حکومتی وفد سے ہوئےمذاکرات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا،، اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام…
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے حکومت ابھی تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے،، گولی کا جواب گولی سے نہیں دیا گیا،، حکومت نے اپنا نقصان کرا لیا لیکن پُرتشدد مظاہرین کو تشدد سے جواب نہیں دیا،، رات گئے ڈی چوک کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہماری کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کی جانیں بچائیں،، پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی کال دی تھی لیکن اب 25 نومبر کا دن بھی ختم ہو چکا ہے،، مظاہرین ابھی تک راستے میں ہیں،، یہ لوگ لاشوں کی…
حزب اللہ کے ہاتھوں سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی،، اسرائیلی کابینہ منگل کو جنگ بندی معاہدے پر ووٹنگ کرے گی،، شدت پسند اسرائیلی وزیر قومی سلامتی امبیر بن گوئیر نے سیز فائر معاہدے کو بڑی غلطی قرار دے دیا،، وزیراعظم بیجمن نتن یاہو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی کابینہ میں منگل کو لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر ووٹنگ ہوگی، اس سے قبل معاملے سے آگاہ ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اصولی طور پر جنگ بندی…
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سےجمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن وامان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے۔ پنجاب میں 3 دن کے لیے ہرقسم کےاحتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سے قبل 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی، سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی…