امریکا کا پی ٹی آئی مظاہرین کے لیے پیغام

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔ 

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کا حامی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے