Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- "دل سے پاکستان” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا
- علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مشال یوسفزئی کے بارے میں علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے: عمران خان
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے وزیر اعظم کا شایان شان استقبال
- لکی مروت : مارٹر گولا کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، 5 بچے جاں بحق
- امریکی یہودی کمیٹی کا اسرائیلی فائرنگ کے شکار غزہ کے چرچ کی تعمیر نو کے لیے 25,000 ڈالر کا عطیہ
- غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع
- تمام ایئرپورٹس پر سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
- قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے، وہ مجھ سے ملنے آئیں گے لیکن تحریک میں شامل نہیں ہوں گے: عمران خان
Author: Editor
پاکستان کی کرکٹ ٹیم منگل کو زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلے گی،، پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،، طیب طاہر اور ابرار احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،، دونوں کھلاڑیوں کا یہ ڈیبیو ہو گا،، زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام ، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی ، عامر جمال ، حارث روف،فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی…
انڈین پریمئر لیگ 2025 آئندہ سال مارچ سے مئی تک کھیلا جائے گا،، سعودی عرب کے شہر جدہ میں انڈین پریمئر لیگ کی فرنچائزز نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کی بولی لگائی،، سب سے مہنگی بولی بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی لگی،، لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیا،، انڈین پریمئر لیگ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی بولی تھی،، دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹر شریاس ایئر رہے،، انہیں 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں پنجاب کنگز نے خرید لیا،، اس ٹورنامنٹ کے لیے 10 فرنچائزز نے دنیا کے بہترین کھلاڑی…
بیروت :لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 250 راکٹ اور دیگر بارودی مواد سے لیس فضائی آلات داغے ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیل پر یہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب قبل ازیں اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملوں میں 29 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ حزب اللہ کے متعدد راکٹ اسرائیل کے وسط میں تل ابیب تک پہنچنے کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔ ان راکٹ حملوں میں اب تک اسرائیلی حکام کی جانب سے سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ گزشتہ ایک برس میں لبنان کی عسکری تنظیم کے…
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جن تین افراد کو اسرائیلی-مالدوون ربی زوی کوگان کے قتل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے تین افراد کو گرفتار کیا: 28 سالہ اولمبوائے توہیرووچ؛ 28 سالہ مخمودجون عبدالراخیم اور 33 سالہ عزیز بیک کاملووچ۔ انہیں تحقیقات مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اتوار کو کوگان کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اپنے اتوار…
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد پرامن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، 9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پرتشدد کاروائیاں کررہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے…
سندھ ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلا آئینی بینچ تشکیل پا گیا،، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،، چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی،، کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کی منظوری دے دی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کا واحد ایجنڈا سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کرنا تھا۔…
پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان دھرنے کے مقام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جلسے کے مقام کے تعین کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کمیٹی کے درمیان مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی کی منسٹر انکلیو میں قائم رہائش گاہ پر ہورہے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ میں ہفتے سے جاری تیزی کا تسلسل برقرار رہا،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار 80 پوائنٹس پر بند ہوا،، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 99 ہزار 317 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچی تاہم منافع کے لئے فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا،، کاروباری حجم میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،، گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو کاروباری حجم ایک ارب 25 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا تھا،، آج 64 کروڑ حصص کا لین…
اسلام آباد : پی ٹی آئی کا گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل قافلے نے گزشتہ روز صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تھا اور احتجاج میں شامل پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز نے رات برہان کے قریب ڈھوک گھر میں موٹر وے پر گزاری تھی، قافلے میں شامل کچھ افراد نے رات گاڑیوں اور کچھ نے سڑک پر گزاری تھی۔ صبح ہوتے ہی پی ٹی آئی کے قافلے نے…
راولپنڈی: تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد میں آج احتجاج کی کال ’فائنل‘ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا اس احتجاج کو منسوخ کیا جا رہا ہے تو انھوں نے سر ہلا کر نفی میں جواب دیا اور کہا کہ ’کال آف والی بات ہی نہیں۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سے مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو انھوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا تاہم انھوں نے تصدیق کی مذاکرات چل رہے ہیں اور جو بھی ہو…