Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار
- امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔
- جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس
- بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ
- پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ
- سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
- خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
- اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نئی عالمی لہر: کینیڈا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا—
Author: Editor
حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے،، زمینداروں اور کسانوں پر یکم جنوری 2025 سے زرعی انکم ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ،، زراعت پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا آئی ایم ایف کا دہائیوں پرانا مطالبہ مان لیا گیا،، آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبہ ہر سال اربوں روپے کماتا ہےلیکن ٹیکس کی مد میں ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتا،، واضح رہے آئی ایم ایف کا ایک وفد مشن چیف پورٹر ناتھن کی سربراہی میں گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے،،
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔ اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر معیشت، افواج، ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد غیر ریاستی عناصر، ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پربڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، غلط…
اسلام آباد : 100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔ نیشنل سیونگز ڈویژن کے تحت 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان اور 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روالپنڈی میں ہوئی۔ 1500 کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور تیسرے انعام کی رقم 18 ہزار 500 روپے ہے۔ 100 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کی رقم…
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت 20 نومبر کو کرے گا۔ آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت 21 نومبر کو کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے،، نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے دوسرے کاروباری سیشن میں ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی انڈیکس نے 95 ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا،، مارکیٹ شام 4:30 بجے بند ہو گی
لاہور: ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس اہم فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسموگ پر بھارت و پاکستان کے عوام کا مسئلہ ہے، دونوں ممالک کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا، اسموگ پاک ۔ بھارت کا نہیں ماحول کا معاملہ ہے کیونکہ زندگیوں کا…
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے،، دبئی اسپورٹس کونسل نے ایک خصوصی تقریب میں ثانیہ مرزا کو سفیر مقرر کرنے کی اسناد دیں،، 2005 میں قائم ہونے والی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے۔ یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔ 37 سالہ سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں…
دبئی میں غیر قانونی طور پر رہائش رکھنے والے غیر ملکیوں کے لئے آخری وارننگ،، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا،، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے غیر قانونی تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ آخری لمحات، آخری مہینے اور آخری ہفتے کا انتظار نہ کریں،، ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دستمبر تک توسیع کی گئی ہے،، غیر قانونی طور پر مقیم افراد فوری رابطہ کریں،، 31 دسمبر کے بعد تارکیں وطن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،، اگلے ماہ دسمبر کی تعطیلات کے باعث ٹکٹ مہنگے ہو جائیں…
علیحدگی کے 53 سال بعد ایک بحری تجارتی جہاز پاکستان سے بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا،، بھارت نواز شیخ حسینہ واجد کی حکومت برطرف ہونے کے بعد اسلام آباد ڈھاکہ پیچیدہ سفارتی تعلقات میں بہتری آ رہی ہے،، بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے دوطرفہ تجارت کو اہم قدم قرار دیا ہے،، یہ نیا راستہ سپلائی چین کو ہموار کرے گا،، ٹرانزٹ ٹائم کو کم کرے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی وسعت ملے گی،،
اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی،، اطالوی ہوٹلز نے اسرائیلیوں سیاحوں کی میزبانی سے انکار کر دیا،، اٹلی کے ہوٹل گارنی اونگارو نے اسرائیلی سیاحوں کی بکنگ منسوخ کر دی،، ہوٹل نے اسرائیلی شہریوں کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے مرتکب اور اس کے حمایتیوں کی میزبانی نہیں کی جا سکتی،، پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کی بکنگ منسوخی پر کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور انہیں ادا کی گئی پوری رقم واپس کر دی جائے گی،۔،