پی ایس ایل 11 کیلئے دو نئی فرنچائزز کے نام فائنل: گلگت اور فیصل آباد شامل ہوں گے

پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار، افتتاحی میچ 26 مارچ کو متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں توسیع کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، لیگ میں شامل ہونے والی نئی دو فرنچائزز کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں گلگت اور فیصل آباد کی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی، مظفرآباد اور حیدرآباد سمیت چار شہروں کو فرنچائزز کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد دونوں شہروں کو نئی ٹیموں کا حصہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ادھر ملتان سلطانز کی فرنچائز سے متعلق معاملات بدستور حل طلب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ اور موجودہ مالکان کے درمیان معاملات طے نہ پانے کے باعث ملتان سلطانز کی اونرشپ بھی آئندہ بڈنگ میں رکھنے کا امکان ہے تاکہ نئے مالکان کی تلاش کی جا سکے۔

لیگ میں توسیع کے بعد پی ایس ایل 11 میں ٹیموں کی تعداد آٹھ ہو جائے گی، جس سے مقابلوں کے معیار اور ایونٹ کی مسابقت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے