Author: Editor

لاہور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں کی تعریف کی۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید…

Read More

اسرائیل کے قومی نشریاتی ادارے "کان” کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین عوامی سروے کے مطابق، اسرائیلیوں کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور مذاکرات جاری رکھنے کو فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے پر ترجیح دے رہی ہے۔ 600 اسرائیلی شہریوں سے کیے گئے سروے میں عوامی رائے جاننے کے لیے یہ سوال پوچھا گیا کہ "کیا اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانا چاہیے اور جنگ ختم کرنی چاہیے، یا اسے تمام یرغمالیوں کی رہائی سے قبل لڑائی دوبارہ شروع کرنی چاہیے؟” 🔹 61% نے جنگ بندی اور مذاکرات کے…

Read More

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر وضاحت دی ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے عوام نے 3 مرتبہ منتخب کیا، علی امین گنڈاپور عوامی ووٹ اور اسمبلی سے منتخب ہوکر وزیر اعلی بنے ہیں۔ فراز مغل نے یہ بھی کہا کہ گورنر فارم 47 سے بنائی گئی…

Read More

کراچی : سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Read More

لاہور : نیب لاہور نے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622 متاثرین سے ایک ارب 13 کروڑ روپے کے فراڈ ’’پرائم زون اسکینڈل‘‘ پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔ نیب لاہور نے عوام سے دھوکا دہی کے مرتکب ملزمان کے خلاف ریفرنس 1622 متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہے جن کی جانب سے ملزمان کے خلاف 1 ارب 13 کروڑ روپے کلیم کیے گئے ہیں۔ نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ…

Read More

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔ غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیج دیا گیا، ایک سو سے زائد قیدیوں میں بڑی تعداد میں وینزویلا کے باشندے شامل ہیں۔ معمولی جرائم کے مرتکب تارکین وطن قیدی بھی گوانتانامو بے منتقل کیے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ قیدیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے وکلاء کو بھی رسائی سے محروم کیا گیا ہے۔

Read More

میونخ : امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا۔کہنا ہے یورپ کو خطرہ چین یا روس سے نہیں خود اپنے آپ سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ آزادی اظہار کھو رہا ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یورپی رہنما تقاریر کو سنسر کرتے ہیں۔ میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھرا خطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، تالیاں بھی نہ بجائیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار پسپائی اختیار کررہی ہے اور یہ…

Read More

کاروباری ہفتے کا آخری روز۔۔۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے انویسٹرز نے مال بیچ کر منافع کمانے کو ترجیح دی۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر سستا ہو کر 2900 ڈالر فی اونس سے نیچے آ گیا۔۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 2 ہزار 896 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے

Read More

سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شکست پر ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی اگر مگر ۔۔۔۔ کہا اگر تیسرے نمبر پر کھیلنے والے کھلاڑی کو اوپننگ کے لئے بھیج دیا جائے تو کوئی بڑا ایشو نہیں ہوتا۔۔۔۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا بیسٹ آپشن ون ڈے میں کھلانا ہوتے ہیں۔۔۔ ابرار کی پر فارمنس وائٹ بال میں اچھی ہوتی آرہی ہیں۔۔ کچھ پلیئرز اچھا مینیج کرجاتے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا اگر ایک دو میچ میں کوئی اچھا مینیج نہ کر پائے تو اس کا مطلب یہ نہیں پلئیر میں ٹیلنٹ نہیں ہے۔۔۔عاقب جاوید کے مطابق بیڈ…

Read More