Author: Editor

رپورٹ کے مطابق 20 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے، جن میں 13 بچے اور 7 مرد شامل ہیں، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 11 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 65 مویشی ہلاک جبکہ 167 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ گھروں میں سے 35 مکمل طور پر تباہ جبکہ 132 کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن…

Read More

اجلاس میں آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اس دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادرانہ ملک بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ توانائی، لائیو سٹاک، ماحولیات، زراعت اور ایمرجنسی سروسز کے شعبوں میں تعاون کو تیز کیا جائے اور تمام منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مفاہمتی یادداشتیں صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہیں رہنی چاہئیں بلکہ ان پر عملی پیش رفت کے لیے واضح ٹائم لائن اور جوابدہی کا نظام…

Read More

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہا ہم مذاکرات کے لیےپاکستان آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےسما سےگفتگو کرتےہوئےکہا ہماری دعا ہےکہ مشرق وسطٰی میں پائیدار اور دیرپا امن بحال ہو،ہم اس عمل میں شامل تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا دنیا کے امن میں اہم کردار ادا کرنا پاکستان کے لیےخوشی کا باعث ہے،امید ہے اسلام آباد مذاکرات مستقل اور پائیدار امن کا سنگ میل ثابت ہوں گے

Read More

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے اختتام پر آر ڈی ایز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 407 تھی جبکہ مارچ 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 400 تک پہنچ گئی ۔ اس طرح فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: پاکستان دنیا کو امن کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے، ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔ امریکا کے وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف شامل ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا استقبال کیا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی اور عالمی امن…

Read More

سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ مشکل معاشی صورتحال میں مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی وزیرخزانہ کی دورہ پاکستان کے دوران اعلٰی سطح ملاقاتوں میں قرض، ادھار تیل کی سہولت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو مکمل مالی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے دورہ پاکستان میں سعودی…

Read More

ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے باعث فضائی آپریشن کی بحالی میں تیزی آ گئی ہے۔ ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق لاہورسمیت ملک بھرکےائیرپورٹس سےخلیجی ممالک کےلیےپروازوں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 12 پروازیں خلیجی ممالک کےلیےروانہ ہوئیں، اسی طرح کراچی سے16،اسلام آبادائیرپورٹ سے 18پروازیں اڑان بھر گئیں،ملتان سے 6 جبکہ پشاور سے 8 پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوئیں۔

Read More

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس امکان پر غور کر رہی ہیں۔ نیویارک میں National Action Network کے سالانہ کنونشن کے دوران گفتگو میں انہوں نے شہری حقوق کے رہنما Al Sharpton کے سوال پر واضح اعلان سے گریز کیا، تاہم کہا کہ “میں اس بارے میں سوچ رہی ہوں اور ممکن ہے کہ الیکشن لڑوں۔” ہیرس نے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2021 سے 2025 تک Joe Biden کے ساتھ نائب صدر کے طور پر خدمات…

Read More

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے،وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اورورلڈبینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،عالمی مالیاتی اداروں اورعالمی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملیں گے،فرینکلن ٹیمپلٹن، روتھس چائلڈ اینڈ کمپنی،سٹی بینک اورجے پی مورگن جیسے ادارے شامل ہیں،محمد اورنگزیب کی ٹیکنالوجی اور پالیسی کے شعبوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،وزیر خزانہ مختلف ممالک کے ہم منصب رہنماؤں اور اعلیٰ قیادت سے بھی ملیں گے،چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برطانیہ…

Read More

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان روانگی کے دوران ایک جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (Twitter) پر جاری کی گئی تصویر میں طیارے کی نشستوں پر بچوں کے بستے اور تصاویر رکھی گئی تھیں، جنہیں ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ قالیباف نے اپنی پوسٹ میں لکھا: “یہ طیارے میں میرے احباب ہیں”، جسے ایک علامتی اور جذباتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں…

Read More